صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1885

متواتر روزے رکھنے کا بیان اور ان کا بیان جو اس کے قائل ہیں کہ رات کو روزہ نہیں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا روزے رات تک پورے کرو اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو مہربانی اور ان پر شفقت کرتے ہوئے اس سے منع فرمایا اور عبادت میں شدت اختیار کرنے کی کراہت کا بیان ۔

راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُوَاصِلُوا قَالُوا إِنَّکَ تُوَاصِلُ قَالَ لَسْتُ کَأَحَدٍ مِنْکُمْ إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَی أَوْ إِنِّي أَبِيتُ أُطْعَمُ وَأُسْقَی

مسدد، یحیی، شعبہ، قتادہ، انس نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پے درپے روزے نہ رکھو۔ لوگوں نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو پے درپے روزے رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمہاری طرح نہیں، میں تو کھلایا پلایا جاتا ہوں یا یہ فرمایا کہ میں تو رات اس حال میں گزارتا ہوں کہ مجھے کھلایا پلایا جاتا ہے۔

Narrated Anas:
The Prophet said, "Do not practice Al-Wisal (fasting continuously without breaking one's fast in the evening or eating before the following dawn)." The people said to the Prophet, "But you practice Al-Wisal?" The Prophet replied, "I am not like any of you, for I am given food and drink (by Allah) during the night."

یہ حدیث شیئر کریں