صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1875

حائضہ نماز اور روزے چھوڑ دے اور ابوالزناد نے کہا کہ سنتیں اور حق کے طریقے اکثر رائے اور عقل کے خلاف ہیں، لیکن مسلمانوں کو اس کی پیروی کئے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہے انہی امور میں سے یہ بھی ہے کہ حائضہ روزے کی قضا کرے اور نماز کی قضا نہ کرے ۔

راوی: ابن ابی مریم , محمد بن جعفر , زید , عیاض , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدٌ عَنْ عِيَاضٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَيْسَ إِذَا حَاضَتْ لَمْ تُصَلِّ وَلَمْ تَصُمْ فَذَلِکَ نُقْصَانُ دِينِهَا

ابن ابی مریم، محمد بن جعفر، زید، عیاض، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت جب حائضہ ہو جاتی ہے تو کیا وہ نماز اور روزہ نہیں چھوڑ دیتی اور (یہی) اس کے دین کی کمی سے ہے۔

Narrated Abu Said:
The Prophet said, "Isn't it true that a woman does not pray and does not fast on menstruating? And that is the defect (a loss) in her religion."

یہ حدیث شیئر کریں