صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1870

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص سے جس پر گرمی کی زیادتی کے سبب سے سایہ کیا گیا تھا یہ فرمانا کہ سفر میں روزہ رکھنا بہتر نہیں ہے ۔

راوی: آدم , شعبہ , محمد بن عبدالرحمن انصاری , محمد بن عمرو بن حسن بن علی , جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَی زِحَامًا وَرَجُلًا قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا هَذَا فَقَالُوا صَائِمٌ فَقَالَ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ

آدم، شعبہ، محمد بن عبدالرحمن انصاری، محمد بن عمرو بن حسن بن علی، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کا ایک ہجوم دیکھا اور ایک شخص کو دیکھا جس پر سایہ کیا گیا تھا۔ آپ نے پوچھا کیا بات ہے؟ لوگوں نے کہا روزہ دار ہے، آپ نے فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا اچھی بات نہیں ہے۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
Allah's Apostle was on a journey and saw a crowd of people, and a man was being shaded (by them). He asked, "What is the matter?" They said, "He (the man) is fasting." The Prophet said, "It is not righteousness that you fast on a journey."

یہ حدیث شیئر کریں