سفر میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا بیان ۔
راوی: مسدد , یحیی , ہشام , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْرُدُ الصَّوْمَ
مسدد، یحیی، ہشام، عروہ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی نے عرض کیا یا رسول اللہ میں متواتر روزے رکھتا ہوں، عبداللہ بن یوسف 'مالک'ہشام بن عروہ'عروہ حضرت عائشہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا کہ میں سفر میں روزے رکھتا ہوں اور وہ بہت زیادہ روزے رکھتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اگر تو چاہے تو روزہ رکھ لے اور اگر چاہے تو افطار کرلے۔
Narrated 'Aisha:
Hamza bin 'Amr Al-Aslami said, "O Allah's Apostle! I fast continuously." Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet) Hamza bin 'Amr Al-Aslami asked the Prophet, "Should I fast while traveling?" The Prophet replied, "You may fast if you wish, and you may not fast if you wish."