صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1865

سفر میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا بیان ۔

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , ابواسحق شیبانی , ابن ابی اوفی ,

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ سَمِعَ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ لِرَجُلٍ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فَشَرِبَ ثُمَّ رَمَی بِيَدِهِ هَا هُنَا ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ تَابَعَهُ جَرِيرٌ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ

علی بن عبداللہ ، سفیان، ابواسحاق شیبانی، ابن ابی اوفیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک شخص سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اتر اور میرے لئے ستو گھول۔ اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ابھی سورج باقی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اتر کر میرے لئے ستو گھول، اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی تو سورج باقی ہے آپ نے فرمایا کہ اتر کر میرے لئے ستو گھول۔ وہ اترا اور آپ کے لئے ستو گھولے، آپ نے ان کو پی لیا، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اس کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ جب تم رات کی تاریکی کو دیکھو کہ یہاں سے شروع ہوئی تو سمجھو کہ روزہ افطار کرنے کا وقت آ گیا۔ جریر اور ابوبکر بن عیاش نے بواسطہ شیبانی، ابن ابی اوفیٰ اس کے متابع حدیث روایت کی ہے انہوں نے کہا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔

Narrated Ibn Abi Aufa:
We were in the company of Allah's Apostle on a journey. He said to a man, "Get down and mix Sawiq (powdered barley) with water for me." The man said, "The sun (has not set yet), O Allah's Apostle." The Prophet again said to him, "Get down and mix Sawiq with water for me." The man again said, "O Allah's Apostle! The sun!" The Prophet said to him (for the third time) "Get down and mix Sawiq with water for me." The man dismounted and mixed Sawiq with water for him. The Prophet drank it and then beckoned with his hand (towards the East) and said, "When you see the night falling from this side, then a fasting person should break his fast."

یہ حدیث شیئر کریں