جب کوئی شخص رمضان میں (قصداً) جماع کرلے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا روایت ہے کہ جس نے رمضان میں بغیر عذر اور مرض کے ایک دن روزہ نہ رکھا تو ساری عمر روزہ رکھنا بھی اس کا بدل نہ ہوگا اور یہی ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا بھی قول ہے کہ سعید بن مسیب، شعبی، ابن جبیر، ابراہیم، قتادہ اور حماد نے کہا کہ اس کے بدلے ایک دن روزہ رکھ لے۔
راوی: عبداللہ بن منیر , یزید بن ہارون , یحیی بن سعید , عبدالرحمن بن قاسم , محمد بن جعفر بن زبیر بن عوام بن خویلد , عبادہ بن عبداللہ بن زبیر عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ يَزِيدَ بْنَ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَی هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ أَخْبَرَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيْلِدٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ إِنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّهُ احْتَرَقَ قَالَ مَا لَکَ قَالَ أَصَبْتُ أَهْلِي فِي رَمَضَانَ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِکْتَلٍ يُدْعَی الْعَرَقَ فَقَالَ أَيْنَ الْمُحْتَرِقُ قَالَ أَنَا قَالَ تَصَدَّقْ بِهَذَا
عبداللہ بن منیر، یزید بن ہارون، یحیی بن سعید، عبدالرحمن بن قاسم، محمد بن جعفر بن زبیر بن عوام بن خویلد، عبادہ بن عبداللہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں جل گیا۔ آپ نے پوچھا کیا بات ہے؟ اس نے عرض کیا کہ میں اپنی بیوی کے پاس رمضان میں چلا گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک تھیلا کھجور کا آیا جسے عرق کہا جاتا ہے آپ نے دریافت فرمایا کہاں ہے جلنے والا؟ اس شخص نے کہا کہ میں ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ اس کو خیرات کردے۔
Narrated 'Aisha:
A man came to the Prophet and said that he had been burnt (ruined). The Prophet asked him what was the matter. He replied, "I had sexual intercourse with my wife in Ramadan (while I was fasting)." Then a basket full of dates was brought to the Prophet and he asked, "Where is the burnt (ruined) man?" He replied, "I am present." The Prophet told him to give that basket in charity (as expiation).