روزہ دار کو تر اور خشک مسواک کرنے کا بیان اور عامر بن ربیعہ سے منقول ہے انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو روزہ کی حالت میں اتنی بار مسواک کرتے دیکھا ہے کہ میں شمار نہیں کرسکتا اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ اگر میں اپنی امت کے لئے دشوار نہ سمجھتا تو میں انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اسی طرح جابر وزید بن خالد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں اور اس میں روزہ دار اور غیر روزہ دار کی تخصیص نہ فرمائی اور عائشہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ منہ کے پاک کرنے اور رب کی رضاء کا سبب ہے اور عطاء اور قتادہ نے کہا کہ روزہ دار اپنا تھوک نگل سکتا ہے ۔
راوی: عبدان , عبداللہ , معمر , زہری عطا بن یزید , حمران
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ قَالَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ حُمْرَانَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ فَأَفْرَغَ عَلَی يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَی إِلَی الْمَرْفِقِ ثَلَاثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَی إِلَی الْمَرْفِقِ ثَلَاثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَی ثَلَاثًا ثُمَّ الْيُسْرَی ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ نَحْوَ وَضُوئِي هَذَا ثُمَّ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ وُضُوئِي هَذَا ثُمَّ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ فِيهِمَا بِشَيْئٍ إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
عبدان، عبداللہ ، معمر، زہری عطا بن یزید، حمران سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عثمان کو وضو کرتے دیکھا اپنے دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی بہایا، پھر کلی کی اور پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنا منہ تین بار دھویا، پھر اپنا دایاں ہاتھ کہنی تک دھویا۔ پھر اپنا بایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھویا، پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے دیکھا جس طرح کہ میں نے کیا ہے۔ پھر فرمایا کہ جو شخص میرے وضو کی طرح وضو کرے پھر دو رکعتیں نماز پڑھے اس حال میں کہ کسی طرح خیال (وسوسہ) اس کے دل میں پیدا نہ ہو تو اس کے اگلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔
Narrated Humran:
I saw 'Uthman performing ablution; he washed his hands thrice, rinsed his mouth and then washed his nose, by putting water in it and then blowing it out, and washed his face thrice, and then washed his right forearm up to the elbow thrice, and then the left-forearm up to the elbow thrice, then smeared his head with water, washed his right foot thrice, and then his left foot thrice and said, "I saw Allah's Apostle performing ablution similar to my present ablution, and then he said, 'Whoever performs ablution like my present ablution and then offers two Rakat in which he does not think of worldly things, all his previous sins will be forgiven."