روزہ دار کے بھول کے کھانے یا پینے کے بیان میں اور عطاء نے کہا کہ اگر ناک میں پانی ڈالے اور پانی حلق میں چلا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں اگر اس کی واپسی پر قادر نہ ہو اور حسن نے کہا کہ اگر اس کے حلق میں مکھی چلی جائے تو اس پر کچھ نہیں ہے اور حسن اور مجاہد نے کہا کہ اگر بھول کر جماع کرلے تو اس پر کچھ نہیں ۔
راوی: عبدان , یزید بن زریع , ہشام , ابن سیرین , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا ابْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَسِيَ فَأَکَلَ وَشَرِبَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ
عبدان، یزید بن زریع، ہشام، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ جب کوئی بھول کر کھائے یا پئیے تو اپنا روزہ پورا کرے اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "If somebody eats or drinks forgetfully then he should complete his fast, for what he has eaten or drunk, has been given to him by Allah."