روزہ دار کے مباشرت کرنے کا بیان اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ روزہ دار پر عورت کی شرم گاہ حرام ہے۔
راوی: سلیمان بن حرب , شعبہ , حکم , ابراہیم , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَيُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ وَکَانَ أَمْلَکَکُمْ لِإِرْبِهِ وَقَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَآرِبُ حَاجَةٌ قَالَ طَاوُسٌ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ الْأَحْمَقُ لَا حَاجَةَ لَهُ فِي النِّسَائِ
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم بوسہ لیتے اور مباشرت (ساتھ لیٹتے تھے) کرتے اس حال میں کہ روزہ دار ہوتے اور وہ تم میں سب سے زیادہ اپنی خواہشات پر قادر تھے۔ اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ مَآرِبُ کے معنی حاجت ہیں اور طاؤس نے کہا أُولِي الْإِرْبَةِ سے مراد وہ احمق ہے جسے عورتوں کی حاجت نہ ہو۔فیصل
Narrated 'Aisha:
The Prophet used to kiss and embrace (his wives) while he was fasting, and he had more power to control his desires than any of you. Said Jabir, "The person who gets discharge after casting a look (on his wife) should complete his fast."