سحری کی برکت کا بیان مگر یہ کہ واجب نہیں ہے اس لئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہ نے پے درپے روزے رکھے اور اس میں سحری کا تذکرہ نہیں ہے
راوی: آدم بن ابی ایاس , شعبہ , عبدالعزیز بن صہیب , انس بن مالک
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَکَةً
آدم بن ابی ایاس، شعبہ، عبدالعزیز بن صہیب، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سحری کھاؤ اس لئے کہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے۔
Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said, "Take Suhur as there is a blessing in it."