نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب چاند دیکھو تو افطار کرو اور صلہ نے عمار سے روایت کی کہ جس نے شک کے دن روزہ رکھا تو اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نا فرمانی کی۔
راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ , سلیمان بن بلال , حمید , انس
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَکَانَتْ انْفَکَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ الشَّهْرَ يَکُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ
عبدالعزیز بن عبداللہ ، سلیمان بن بلال، حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس ایک مہینہ تک نہ جانے کی قسم کھائی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے پاؤں میں موچ آگئی تھی۔ آپ انتیس راتوں تک بالا خانے میں رہے پھر اترے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے ایک مہینہ تک علیحدہ رہنے کی قسم کھائی تھی آپ نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
Narrated Anas:
Allah's Apostle vowed to keep aloof from his wives for one month, and he had dislocation of his leg. So, he stayed in a Mashruba for 29 nights and then came down. Some people said, "O Allah's Apostle! You vowed to stay aloof for one month," He replied, "The month is of 29 days."