رمضان کہا جائے یا ماہ رمضان کہا جائے اور بعض نے دونوں کو جائز سمجھا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے رمضان کے روزے رکھے اور فرمایا کہ رمضان سے آگے روزے نہ رکھو۔
راوی: قتیبہ اسمعیل بن جعفر , ابوسہیل اپنے والد سے وہ ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا جَائَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ
قتیبہ اسماعیل بن جعفر، ابوسہیل اپنے والد سے وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے، تو جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "When Ramadan begins, the gates of Paradise are opened."