مدینہ چھوڑنے کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاناپسند فرمانے کا بیان ۔
راوی: ابن سلام , فزاری , حمید طویل , انس
حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَی قُرْبِ الْمَسْجِدِ فَکَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُعْرَی الْمَدِينَةُ وَقَالَ يَا بَنِي سَلِمَةَ أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَکُمْ فَأَقَامُوا
ابن سلام، فزاری، حمید طویل، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ بنو سلمہ نے مسجد نبوی کے قریب میں منتقل ہونا چاہا۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ چھوڑے جانے کو ناپسند کیا۔ اور فرمایا کہ اے بنی سلمہ کیا تم اپنے قدموں کا ثواب نہیں چاہتے تو وہ لوگ وہیں رہ گئے۔
Narrated Anas:
(The people of) Bani Salama intended to shift near the mosque (of the Prophet) but Allah's Apostle disliked to see Medina vacated and said, "O the people of Bani Salama! Don't you think that you will be rewarded for your footsteps which you take towards the mosque?" So, they stayed at their old places.