محرم کا بیان جو عرفات میں مرجائے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا کہ اسکی طرف سے حج کرکے باقی ارکان ادا کئے جائیں ۔
راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن یزید , عمرو بن دینار , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ بَيْنَا رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ إِذْ وَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَوَقَصَتْهُ أَوْ قَالَ فَأَقْعَصَتْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ أَوْ قَالَ ثَوْبَيْهِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي
سلیمان بن حرب، حماد بن یزید، عمرو بن دینار، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفہ میں کھڑا تھا وہ اپنی سواری سے گر پڑا تو اس کی سواری نے اس کی گردن توڑ دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری سے غسل دو اور دو کپڑوں میں یا یہ فرمایا کہ اس کےدو کپڑوں میں کفن دو اور نہ تو اس کو خوشبو لگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو۔ اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھائے گا۔
Narrated Ibn 'Abbas: