محرم کے ہتھیار باندھنے کا بیان اور عکرمہ نے کہا کہ جب دشمن کا خوف ہو تو ہتھیار باندھے اور فدیہ دے لیکن فدیہ دینے کے متعلق ان کے متابع حدیث کسی نے روایت نہیں کی۔
راوی: عبیداللہ , اسرائیل , ابواسحق , براء
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ فَأَبَی أَهْلُ مَکَّةَ أَنْ يَدَعُوهُ يَدْخُلُ مَکَّةَ حَتَّی قَاضَاهُمْ لَا يُدْخِلُ مَکَّةَ سِلَاحًا إِلَّا فِي الْقِرَابِ
عبیداللہ ، اسرائیل، ابواسحاق ، براء سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قعدہ کے مہینہ میں عمرہ کیا تو مکہ والوں نے آپ کو مکہ میں داخل نہیں ہونے دیا، یہاں تک کہ آپ نے ان لوگوں سے اس شرط پر صلح کی وہ مکہ میں اس حال میں داخل ہوں گے کہ تلواریں نیاموں میں ہوں گی۔
Narrated Al-Bara:
The Prophet assumed Ihram for Umra in the month of Dhul-Qa'da but the (pagan) people of Mecca refused to admit him into Mecca till he agreed on the condition that he would not bring into Mecca any arms but sheathed.