محرم مرد اور عورت کو خوشبولگانے کی ممانعت کا بیان اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ محرم ورس یا زعفران کا رنگا ہو اکپڑا نہ پہنے ۔
راوی: قتیبہ , جریر , منصور , حکم , سعید بن جبیر , ابن عباس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اغْسِلُوهُ وَکَفِّنُوهُ وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ
قتیبہ، جریر، منصور، حکم، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک محرم شخص کی گردن اس کی اونٹنی نے توڑ دی اور اس کو مار ڈالا اور اسے رسول اللہ کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا اس کو غسل دو اور اس کو کفن دو اور اس کا سر نہ ڈھانپو۔ اور اس کو خوشبو کے قریب نہ لے جاؤ اس لئے کہ وہ لبیک کہتا ہوا اٹھایا جاۓ گا۔
Narrated Ibn 'Abbas:
A man was crushed to death by his she-camel and was brought to Allah's Apostle who said, "Give him a bath and shroud him, but do not cover his head, and do not bring any perfume near to him, as he will be resurrected reciting Talbiya."