صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1747

اللہ تعالیٰ کا فرمانا کہ حج میں نہ بری بات اور نہ جھگڑا کرے ۔

راوی: محمد بن یوسف , سفیان , منصور , ابوحازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ کَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ

محمد بن یوسف، سفیان، منصور، ابوحازم ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اس گھر کا حج کیا اور شہوت کی بات نہ کی اور نہ گناہ کیا تو حج سے اس طرح معصوم واپس ہوگا جس طرح ماں کے جننے کے وقت معصوم تھا۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Whoever performs Hajj to this Ka'ba and does not approach his wife for sexual relations nor commit sins (while performing Hajj), he will come out as sinless as a new-born child, (just delivered by his mother)."

یہ حدیث شیئر کریں