روکے جانے کی صورت میں سر منڈانے سے پہلے قربانی کرنے کا بیان ۔
راوی: محمد بن عبدالرحیم , ابوبدر شجاع بن ولید , عمرو بن محمد عمری نافع
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَخْبَرَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيِّ قَالَ وَحَدَّثَ نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ وَسَالِمًا کَلَّمَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَمِرِينَ فَحَالَ کُفَّارُ قُرَيْشٍ دُونَ الْبَيْتِ فَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدْنَهُ وَحَلَقَ رَأْسَهُ
محمد بن عبدالرحیم، ابوبدر شجاع بن ولید، عمرو بن محمد عمری نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ اور سالم نے عبیداللہ بن عمر سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عمرہ کرتے ہوئے نکلے کفار قریش نے خانہ کعبہ میں داخل ہونے سے روک دیا چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کے جانور کو ذبح کر ڈالا اور اپنا سر منڈا لیا۔
Narrated Nafi:
That Abdullah and Salim said to 'Abdullah bin 'Umar, "(You should not go for Hajj this year)." 'Abdullah bin 'Umar replied, "We set out with the Prophet (to Mecca for performing 'Umra) and e infidels of Quraish prevented us from reaching the Ka'ba. Allah's Apostle slaughtered his Budn (camels for sacrifice) and got his head shaved."