بقدر مشقت عمرہ کے ثواب کا بیان ۔
راوی: مسدد , یزید بن زریع , ابن عون , قاسم بن محمد و عبداللہ بن عون , ابراہیم , اسود
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَعَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَا قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَصْدُرُ النَّاسُ بِنُسُکَيْنِ وَأَصْدُرُ بِنُسُکٍ فَقِيلَ لَهَا انْتَظِرِي فَإِذَا طَهُرْتِ فَاخْرُجِي إِلَی التَّنْعِيمِ فَأَهِلِّي ثُمَّ ائْتِينَا بِمَکَانِ کَذَا وَلَکِنَّهَا عَلَی قَدْرِ نَفَقَتِکِ أَوْ نَصَبِکِ
مسدد، یزید بن زریع، ابن عون، قاسم بن محمد و عبداللہ بن عون، ابراہیم، اسود بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو نسک (حج اور عمرہ) کا ثواب حاصل کرے واپس ہو رہے ہیں اور میں صرف ایک نسک (حج) کا ثواب حاصل کر کے واپس ہو رہی ہوں تو ان سے کہا گیا کہ انتظار کر جب تو حیض سے پاک ہو جائے تو تنعیم کی طرف جا اور عمرے کا احرام باندھ اور مجھے فلاں جگہ پر آ کر مل، لیکن اس کا ثواب تیرے خرچ یا تیری تکلیف کے اندازہ سے ملے گا۔
Narrated Al-Aswad:
That 'Aisha said, "O Allah's Apostle! The people are returning after performing the two Nusuks (i.e. Hajj and 'Umra) but I am returning with one only?" He said, "Wait till you become clean from your menses and then go to At-Tan'im, assume Ihram (and after performing 'Umra) join us at such-and-such a place. But it (i.e. the reward if 'Umra) is according to your expenses or the hardship (which you will undergo while performing it)."