نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟
راوی: حسان بن حسان , ہمام , قتادہ
حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ حَسَّانٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ سَأَلْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ کَمْ اعْتَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعٌ عُمْرَةُ الْحُدَيْبِيَةِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ حَيْثُ صَدَّهُ الْمُشْرِکُونَ وَعُمْرَةٌ مِنْ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ حَيْثُ صَالَحَهُمْ وَعُمْرَةُ الْجِعِرَّانَةِ إِذْ قَسَمَ غَنِيمَةَ أُرَاهُ حُنَيْنٍ قُلْتُ کَمْ حَجَّ قَالَ وَاحِدَةً
حسان بن حسان، ہمام، قتادہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے تھے؟ انہوں نے کہا چار، پہلا عمرہ حدیبیہ ذیقعدہ کے مہینہ میں جب مشرکوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو روک دیا تھا اور دوسرا عمرہ ذیقعدہ کے مہینہ میں آئندہ سال جب کہ مشرکین سے صلح کی تھی۔ تیسرا عمرہ جعرانہ جس سال مال غنیمت جو شاید حنین کا تھا، تقسیم کیا۔ میں نے پوچھا حج کتنے کئے؟ انہوں نے کہا کہ ایک (حج کیا) ۔
Narrated Qatada:
I asked Anas how many times the Prophet had performed 'Umra. He replied, "Four times. 1. 'Umra of Hudaibiya in Dhi-l-Qa'da when the pagans hindered him; 2. 'Umra in the following year in Dhi-l-Qa'da after the peace treaty with them (the pagans); 3. 'Umra from Al-Jr'rana where he distributed the war booty." I think he meant the booty (of the battle) of Hunain. I asked, "How many times did he perform Hajj?" He (Anas) replied, "Once. "