وضو اور غسل کرنے میں دائیں طرف سے شروع کرنے کا بیان
راوی: مسدد , اسمعیل , خالد , حفصہ بنت سیر ین , ام عطیہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُنَّ فِي غَسْلِ ابْنَتِهِ ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوئِ مِنْهَا
مسدد، اسماعیل، خالد، حفصہ بنت سیر ین، ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں سے اپنی بیٹی کو غسل دینے کی حالت میں فرمایا کہ ان کے داہنی طرف سے اور ان کے وضو کے مقامات سے شروع کرو۔
Narrated Um-'Atiya: that the Prophet at the time of washing his deceased daughter had said to them, "Start from the right side beginning with those parts which are washed in ablution."