صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان۔ ۔ حدیث 1697

باب (نیو انٹری)

راوی:

بَاب مَنْ نَزَلَ بِذِي طُوًى إِذَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ إِذَا أَقْبَلَ بَاتَ بِذِي طُوًى حَتَّى إِذَا أَصْبَحَ دَخَلَ وَإِذَا نَفَرَ مَرَّ بِذِي طُوًى وَبَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ وَكَانَ يَذْكُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

اس شخص کا بیان جو مکہ سے واپسی کے وقت ذی طویٰ میں اترے اور محمد بن عیسیٰ کا بیان ہے کہ ہم سے حماد نے بواسطہ ایوب، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کیا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب مکہ آتے توذی طویٰ میں رات گزارتے یہاں تک کہ جب صبح ہوتی تومکہ میں داخل ہوتے اور جب واپس ہوتے تو ذی طویٰ سے گزارتے ، یہاں تک کہ صبح ہوجاتی ، اور بیان کرتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں