رمی جمار (کنکریاں مارنے) کا بیان اور جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن چاشت کے وقت رمی کی اور اس کے بعد زوال کے بعد رمی کی ۔
راوی: ابونعیم , مسعر , وبرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ وَبَرَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مَتَی أَرْمِي الْجِمَارَ قَالَ إِذَا رَمَی إِمَامُکَ فَارْمِهْ فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ الْمَسْأَلَةَ قَالَ کُنَّا نَتَحَيَّنُ فَإِذَا زَالَتْ الشَّمْسُ رَمَيْنَا
ابونعیم، مسعر، وبرہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دریافت کیا کہ میں کب رمی کروں؟ انہوں نے کہا کہ جب تمہارا امام رمی کرے تو تم بھی رمی کرو، پھر میں نے دوبارہ پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم انتظار کیا کرتے تھے، جب آفتاب ڈھل جاتا تو ہم رمی کرتے تھے۔
Narrated Wabra:
I asked Ibn 'Umar, "When should I do the Rami of the Jimar?" He replied, "When your leader does that." I asked him again the same question. He replied, "We used to wait till the sun declined and then we would do the Rami (i.e. on the 11th and 12th of Dhul-Hijja)."