قربانی کے دن زیارت کرنے کا بیان، اور ابوالزبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف زیارت کو رات تک مؤخر کیا اور بسند ابوحسان، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کی زیارت منی کے زمانہ میں کرتے تھے اورہم سے ابو نعیم نے کہا کہ مجھ سے سفیان نے بہ واسطہ عبیداللہ، نافع ابن عمر روایت کیا ہے کہ انہوں نے ایک طواف کیا، پھر لیٹ رہے پھر منی میں قربانی کے دن آئے اور عبدالرزاق نے اس کو مرفوع بیان کیا اور کہا کہ ہم سے عبیداللہ نے بیان کیا۔
راوی: ابونعیم , سفیان , عبیداللہ , نافع , ابن عمر
وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ طَافَ طَوَافًا وَاحِدًا ثُمَّ يَقِيلُ ثُمَّ يَأْتِي مِنًی يَعْنِي يَوْمَ النَّحْرِ وَرَفَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ
ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ مجھ سے سفیان نے بہ واسطہ عبیداللہ ، نافع، ابن عمر روایت کیا کہ انہوں نے ایک طواف کیا، پھر لیٹ رہے پھر منیٰ میں قربانی کے دن آئے اور عبدالرزاق نے اس کو مرفوع بیان کیا اور کہا کہ ہم سے عبیداللہ نے بیان کیا۔