صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1658

احرام کھولتے وقت سر منڈانے یا بال کتروانے کا بیان ۔

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ اللَّهُمَّ ارْحَمْ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي نَافِعٌ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ قَالَ وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي نَافِعٌ وَقَالَ فِي الرَّابِعَةِ وَالْمُقَصِّرِينَ

عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے میرے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم کر، لوگوں نے عرض کیا اور بال کترانے والے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ نے فرمایا کہ اے اللہ! سر منڈانے والوں پر رحم کر، لوگوں نے عرض کیا اور بال کتروانے والوں پر یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا اور بال کتروانے والوں پر، اور لیث کا بیان ہے مجھ سے نافع نے رحم اللہ محلقین (سر منڈانے والوں پر رحم کر) ایک یا دو مرتبہ بیان کیا اور عبیداللہ نے کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا کہ آپ نے چوتھی بار میں وَالْمُقَصِّرِينَ (بال کتروانے والوں پر) فرمایا۔

Narrated Abdullah bin Umar:
Allah's Apostle said, "O Allah! Be merciful to those who have their head shaved." The people said, "O Allah's Apostle! And (invoke Allah for) those who get their hair cut short." The Prophet said, "O Allah! Be merciful to those who have their head shaved." The people said, "O Allah's Apostle! And those who get their hair cut short." The Prophet said (the third time), "And to those who get their hair cut short." Nafi' said that the Prophet had said once or twice, "O Allah! Be merciful to those who get their head shaved," and on the fourth time he added, "And to those who have their hair cut short."

یہ حدیث شیئر کریں