قصاب کو قربانی سے کچھ بھی نہ دیا جائے ۔
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ابن ابی نجیح , مجاہد , عبدالرحمن بن ابی لیلی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُمْتُ عَلَی الْبُدْنِ فَأَمَرَنِي فَقَسَمْتُ لُحُومَهَا ثُمَّ أَمَرَنِي فَقَسَمْتُ جِلَالَهَا وَجُلُودَهَا قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْکَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَی الْبُدْنِ وَلَا أُعْطِيَ عَلَيْهَا شَيْئًا فِي جِزَارَتِهَا
محمد بن کثیر، سفیان، ابن ابی نجیح، مجاہد، عبدالرحمن بن ابی لیلی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا میں قربانی کے اونٹوں کے پاس گیا، پھر آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے ان کا گوشت تقسیم کردیا پھر مجھے حکم دیا تو میں نے ان کی کھا لیں اور جھو لیں تقسیم کر دیں، سفیان کا بیان ہے کہ مجھ سے عبدالکریم نے بواسطہ مجاہد عبدالرحمن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مجھ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ قربانی کے جانور کے پاس کھڑا ہو جاؤں اور اس میں سے کچھ بھی قصاب کو اجرت کے طور پر نہ دوں۔
Narrated 'Ali:
The Prophet sent me to supervise the (slaughtering of) Budn (Hadi camels) and ordered me to distribute their meat, and then he ordered me to distribute their covering sheets and skins. 'All added, "The Prophet ordered me to supervise the slaughtering (of the Budn) and not to give anything (of their bodies) to the butcher as wages for slaughtering."
________________________________________