اونٹ کو کھڑا کرکے نحر کرنے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور ابن عباس نے فرمایا صواف سے مراد یہ ہے کہ وہ کھڑی ہوں ۔
راوی: سہل بن بکار , وہیب , ایوب , قلابہ , انس
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَکْعَتَيْنِ فَبَاتَ بِهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ رَکِبَ رَاحِلَتَهُ فَجَعَلَ يُهَلِّلُ وَيُسَبِّحُ فَلَمَّا عَلَا عَلَی الْبَيْدَائِ لَبَّی بِهِمَا جَمِيعًا فَلَمَّا دَخَلَ مَکَّةَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا وَنَحَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا وَضَحَّی بِالْمَدِينَةِ کَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ
سہل بن بکار، وہیب، ایوب، قلابہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی نماز کی چار رکعتیں پڑھیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں، وہیں رات بھر رہے یہاں تک کہ جب صبح ہوگئی، تو اپنی سواری پر سوار ہوئے اور تہلیل و تسبیح کرنے لگے، جب بیداء پہنچے تو دونوں کیلئے لبیک کہی جب مکہ میں داخل ہوئے، تو لوگوں کو احرام کھولنے کا حکم دیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سات اونٹ کھڑے کر کے ذبح کئے اور مدینہ میں سینگوں والے دو ابلق مینڈھے ذبح کئے۔
Narrated Anas :
The Prophet offered four Rakat of Zuhr prayer at Medina; and two Rakat of 'Asr prayer at Dhul-hulaifa and spent the night there and when (the day) dawned, he mounted his Mount and started saying, "None has the right to be worshipped but Allah, and Glorified be Allah." When he reached Al-Baida' he recited Talbiya for both Hajj and 'Umra. And when he arrived at Mecca, he ordered them (his companions) to finish their Ihram. The Prophet slaughtered seven Budn (camel) with his own hands while the camels were standing He also sacrificed two horned rams (black and white in color) at Medina.
________________________________________