صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1628

قربانی کے جانور کے اشعار کرنے کا بیان اور عروہ مسور رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کی تقلید کی اور اس کا اشعار کیا اور عمرہ کا احرام باندھا ۔

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , افلح بن حمید , قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَتَلْتُ قَلَائِدَ هَدْيِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَشْعَرَهَا وَقَلَّدَهَا أَوْ قَلَّدْتُهَا ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَی الْبَيْتِ وَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَيْئٌ کَانَ لَهُ حِلٌّ

عبداللہ بن مسلمہ، افلح بن حمید، قاسم، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کے جانور کی ڈوری بٹی، پھر آپ نے اس کا اشعار کیا اور اس کی تقلید کی یا میں نے اس کی تقلید کی، پھر آپ نے اس کو خانہ کعبہ کی طرف بھیجا اور آپ مدینہ میں ٹھہرے رہے اور آپ نے کسی حلال چیز کو حرام نہیں سمجھا۔

Narrated 'Aisha:
I twisted the garlands for the Hadis of the Prophet and then he marked and garlanded them (or I garlanded them) and then made them proceed to the Ka'ba but he remained in Medina and no permissible thing was regarded as illegal for him then .
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں