صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1626

قربانی کے جانور اور گایوں کے لئے ہار بٹنے کا بیان۔

راوی: مسدد , یحیی عبیداللہ نافع ابن عمر , حفصہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّی أَحِلَّ مِنْ الْحَجِّ

مسدد، یحیی عبیداللہ نافع ابن عمر رضی اللہ عنہ، حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کا کیا حال ہے کہ وہ احرام سے باہر ہو گئے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام سے باہر نہیں ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے سر کے بالوں کو جما لیا ہے اور اپنی ہدی کی تقلید کی ہے اس لئے میں جب تک حج سے فارغ نہ ہو جاؤں احرام نہیں کھول سکتا۔

Narrated Hafsa:
I said, "O Allah's Apostle! What is wrong with the people, they have finished their Ihram but you have not?" He said, "I matted my hair and I have garlanded my Hadi, so I will not finish my Ihram till I finished my Hajj ."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں