صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1624

اس شخص کا بیان جس نے ذی الحلیفہ میں اشعار (نشانی) اور تقلید (قلادہ) کی پھر احرام باندھا، نافع کا بیان ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ جب مدینہ سے قربانی کا جانور لے جاتے تو ذی الحلیفہ میں اسکی تقلید اور اشعار کرتے اس کے دائیں کوہان میں چھری سے مارتے اس حال میں کہ وہ جانور قبلہ رو لیٹا ہوتا۔

راوی: احمد بن محمد , عبداللہ , معمر زہری , عروہ بن زبیر , مسور بن مخرمہ اور مروان

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قال أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ وَمَرْوَانَ قَالَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ مِنْ الْمَدِينَةِ فِي بِضْعَ عَشْرَةَ مِائَةً مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّی إِذَا کَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ قَلَّدَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْهَدْيَ وَأَشْعَرَ وَأَحْرَمَ بِالْعُمْرَةِ

احمد بن محمد، عبداللہ ، معمر زہری، عروہ بن زبیر، مسور بن مخرمہ اور مروان دونوں سے روایت کرتے ہیں ان دونوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے ایک ہزار سے زائد صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ نکلے یہاں تک کہ جب ذی الحلیفہ پہنچے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدی کی تقلید کی اور اشعار کیا اور احرام عمرہ باندھا۔

Narrated Al-Miswar bin Makhrama and Marwan:
The Prophet set out from Medina with over one thousand of his companions (at the time of the Treaty of Hudaibiya) and when they reached Dhul-Hulaifa, the Prophet garlanded his Hadi and marked it and assumed Ihram for'Umra.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں