قربانی کے جانور پر سوار ہونے کا بیان اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قربانی کے جانور کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانی مقرر کی ہے اس میں تمہارے لئے بھلائی ہے تو صف بستہ ہو کر اس پر اللہ کا نام لوجب وہ اپنے پہلو کے بل گر جائیں تو اس میں سے کھاؤ اور صبر کرنے والون اور محتاجوں کو کھلاؤ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے شاید کہ تم شکرگزار ہو جاؤ نہ تو اس کا گوشت اور نہ اس کاخون خدا تک پہنچتا ہے بلکہ تمہاری پرہیز گاری خدا تک پہنچتی ہے اسی طرح اس کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے تاکہ تم اللہ کی بڑائی بیان کرو اس چیز پر جو تمہیں بتایا اور احسان کرنے والوں کو خوش خبری سنادو مجاہد نے بیان کیا کہ بدنہ اس کے موٹے ہونے کے سبب سے کہا گیا اور قانع سے مراد سائل ہے اور معتر وہ شخص ہے جوقربانی کے جانور کے پاس گھومتا پھرے ،خواہ مالدار ہو یافقیر اور شعائر قربانی کے جانور کا فربہ کرنا اور اسے اچھا بنانا ہے ، اور خانہ کعبہ کو عتیق اس لئے کہتے ہیں کہ وہ ظالم بادشاہوں سے آزاد ہے اور وجبت کے معنی ہیں سقطت الی الارض یعنی زمین پر گری پڑی اور اسی سے وجبت الشمس ماخوذ ہے۔
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام وشعبہ , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَشُعْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ ارْکَبْهَا ثَلَاثًا
مسلم بن ابراہیم، ہشام وشعبہ، قتادہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا جانور ہانک کر لے جارہا ہے آپ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا، اس نے کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے آپ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہوجا، اس نے کہا کہ یہ قربانی کا جانور ہے، آپ نے فرمایا اس پر سوار ہوجا، تین بار فرمایا
Narrated Anas:
The Prophet saw a man driving a Badana. He said, "Ride on it." The man replied, "It is a Badana." The Prophet said (again), "Ride on it." He (the man) said, "It is a Badana." The Prophet said thrice, "Ride on it."
________________________________________