صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1618

یوم نحر کی صبح کو رمی جمرہ کے وقت تلبیہ اور تکبیر کا بیان اور راستہ چلنے میں اپنے پیچھے کسی کو بٹھانے کا بیان ۔

راوی: زہیر بن حرب , وہب بن جریر , جریر , یونس ایلی , زہری , عبیداللہ بن عبداللہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا کَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَی الْمُزْدَلِفَةِ ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَی مِنًی قَالَ فَکِلَاهُمَا قَالَا لَمْ يَزَلْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

زہیر بن حرب، وہب بن جریر، جریر، یونس ایلی، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ عرفہ سے مزدلفہ تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سوار تھے پھر مزدلفہ سے منیٰ تک آپ نے فضل بن عباس کو اپنے ساتھ بٹھایا، دونوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کے رمی کرنے تک لبیک کہتے رہے۔

Narrated 'Ubaidullah bin 'Abdullah:
Ibn Abbas said, "Usama bin Zaid rode behind the Prophet from 'Arafat to Al-Muzdalifa; and then from Al-Muzdalifa to Mina, Al-Fadl rode behind him." He added, "Both of them (Usama and Al-Fadl) said, 'The Prophet was constantly reciting Talbiya till he did Rami of the Jamarat-al-'Aqaba."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں