صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1617

یوم نحر کی صبح کو رمی جمرہ کے وقت تلبیہ اور تکبیر کا بیان اور راستہ چلنے میں اپنے پیچھے کسی کو بٹھانے کا بیان ۔

راوی: ابوعاصم ضحاک بن مخلد , ابن جریج , عطاء , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْدَفَ الْفَضْلَ فَأَخْبَرَ الْفَضْلُ أَنَّهُ لَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّی رَمَی الْجَمْرَةَ

ابوعاصم ضحاک بن مخلد، ابن جریج، عطاء، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فضل (بن عباس) کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا، تو فضل نے بیان کیا کہ آپ برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ رمی جمرہ کر لیا۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet made Al-Faql ride behind him, and Al-Fadl informed that he (the Prophet ) kept on reciting Talbiya till he did the Rami of the Jamra. (Jamrat-al-Aqaba.)

یہ حدیث شیئر کریں