صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1610

اس شخص کا بیان جو اپنے گھر کے کمزوروں کو رات کو بھیج دے تاکہ مزدلفہ میں ٹھہریں اور دعا کریں اور جب چاند ڈوب جائے توبھیجے۔

راوی: علی , سفیان , عبیداللہ بن ابی یزید نے ابن عباس

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةِ فِي ضَعَفَةِ أَهْلِهِ

علی رضی اللہ عنہ، سفیان، عبیداللہ بن ابی یزید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں ان لوگوں میں سے تھا جن کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی رات میں اپنے گھر والوں کے کمزوروں کے ساتھ بھیجا۔

Narrated Ibn Abbas:
I as among those whom the Prophet sent on the night of Al-Muzdalifa early being among the weak members of his family.

یہ حدیث شیئر کریں