صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1590

عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان ۔

راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , زہری , سالم , عمیر (ام فضل کے آزاد کردہ غلام) ام فضل

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ حَدَّثَنَا سَالِمٌ قَالَ سَمِعْتُ عُمَيْرًا مَوْلَی أُمِّ الْفَضْلِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ شَکَّ النَّاسُ يَوْمَ عَرَفَةَ فِي صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَعَثْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَهُ

علی بن عبداللہ ، سفیان، زہری، سالم، عمیر (ام فضل کے آزاد کردہ غلام) ام فضل سے روایت کرتے ہیں کہ ام فضل نے بیان کیا کہ عرفہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزے کے متعلق لوگوں کو شک ہوا تو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک پینے کی چیز بھیجی جسے آپ نے پی لیا۔

Narrated Um Al-Fadl:
The people doubted whether the Prophet was observing the fast on the Day of 'Arafat, so I sent something for him to drink and he drank it.

یہ حدیث شیئر کریں