صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سعی دار بنی عباد سے بنی ابی حسین کے کوچوں تک ہے ۔
راوی: محمد بن عبید , عیسیٰ بن یونس , عبیداللہ بن عمر , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَافَ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ خَبَّ ثَلَاثًا وَمَشَی أَرْبَعًا وَکَانَ يَسْعَی بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقُلْتُ لِنَافِعٍ أَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَمْشِي إِذَا بَلَغَ الرُّکْنَ الْيَمَانِيَ قَالَ لَا إِلَّا أَنْ يُزَاحَمَ عَلَی الرُّکْنِ فَإِنَّهُ کَانَ لَا يَدَعُهُ حَتَّی يَسْتَلِمَهُ
محمد بن عبید، عیسیٰ بن یونس، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب طواف کرتے تو پہلے تین طواف میں دوڑتے اور چار معمولی چال سے چلتے، اور جب صفا اور مروہ کا طواف کرتے تو بطن مسیل میں سعی کرتے تھے۔ میں نے نافع سے پوچھا کہ عبداللہ جب رکن یمانی کے پاس پہنچتے تھے تو کیا سعی کرتے تھے؟ کہا نہیں مگر اس وقت کہ رکن کے پاس ہجوم ہوتا جب تک اس کو بوسہ نہ دے لیتے اس وقت تک نہیں چھوڑتے تھے۔
Narrated Nafi':
Ibn 'Umar said, "When Allah's Apostle performed the first Tawaf he did Ramal in the first three rounds and then walked in the remaining four rounds (of Tawaf of the Ka'ba), where as in performing Tawaf between Safa and Marwa he used to run in the midst of the rain-water passage," I asked Nafi', "Did 'Abdullah (bin 'Umar) use to walk steadily on reaching the Yemenite Corner?" He replied, "No, unless people were crowded at the Corner; otherwise he would not leave it without touching it."
________________________________________