فجر اور عصر کے بعد طواف کرنے کا بیان اور ابن عمر رضی اللہ عنہ طواف کی دو رکعتیں نماز پڑھتے تھے، جب تک کہ آفتاب طلوع نہ ہوجاتا اور عمر رضی اللہ عنہ نے فجر کی نماز کے بعد طواف کیا، پھر سوار ہوئے یہاں تک کہ ذی طوی میں دو رکعتیں پڑھیں ۔
راوی: حسن بن محمد , عبیدہ بن حمید , عبدالعزیز بن رافیع ,
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ قَالَ رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَطُوفُ بَعْدَ الْفَجْرِ وَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَرَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَيُخْبِرُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَدْخُلْ بَيْتَهَا إِلَّا صَلَّاهُمَا
حسن بن محمد، عبیدہ بن حمید، عبدالعزیز بن رافیع روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن زبیر کو فجر کے بعد طواف کرتے ہوئے دیکھا اور دو رکعت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اور عبدالعزیز نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اور وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی خانہ کعبہ میں داخل ہوتے تو دو رکعتیں نماز پڑھتے۔
Narrated Abida bin Humaid:
Abdul, Aziz bin Rufai Said, "I saw Abdullah bin Az-Zubair performing Tawaf of the Kaba after the morning prayer then offering the two Rakat prayer." Abdul Aziz added, "I saw Abdullah bin Az-Zubair offering a two Rakat prayer after the Asr prayer." He informed me that Aisha told him that the Prophet used to offer those two Rakat whenever he entered her house."
________________________________________