صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1552

اس شخص کا بیان، جو مکہ میں آئے اور گھر لوٹنے سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، پھر صفاکی طرف نکلے۔

راوی: ابراہیم بن منذر , انس بن عیاض , عبیداللہ , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ الطَّوَافَ الْأَوَّلَ يَخُبُّ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعَةً وَأَنَّهُ کَانَ يَسْعَی بَطْنَ الْمَسِيلِ إِذَا طَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

ابراہیم بن منذر، انس بن عیاض، عبیداللہ ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب خانہ کعبہ کا طواف کرتے، تو پہلے تین پھیروں میں دوڑ کر چلتے اور چار میں معمولی چال سے چلتے اور صفا اور مروہ کے درمیان جب طواف کرتے تو نالے کے وسط میں سعی کرتے۔

Narrated Ibn 'Umar:
When the Prophet performed the Tawaf of the Ka'ba, he did Ramal during the first three rounds and in the last four rounds he used to walk and while doing Tawaf between Safa and Marwa, he used to run in the midst of the rain water passage.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں