صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1551

اس شخص کا بیان، جو مکہ میں آئے اور گھر لوٹنے سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، پھر صفاکی طرف نکلے۔

راوی: ابراہیم بن منذر , ابوضمرہ , انس بن عیاض , موسیٰ بن عقبہ , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا طَافَ فِي الْحَجِّ أَوْ الْعُمْرَةِ أَوَّلَ مَا يَقْدَمُ سَعَی ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَمَشَی أَرْبَعَةً ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

ابراہیم بن منذر، ابوضمرہ، انس بن عیاض، موسیٰ بن عقبہ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب حج اور عمرہ میں طواف کرتے تو پہلے تین پھیروں میں سعی کرتے اور چار میں معمولی چال چلتے، پھر دو رکعت نماز پڑھتے پھر صفا اور مروہ کے درمیان طواف کرتے۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar :
When Allah's Apostle performed Tawaf of the Ka'ba for Hajj or 'Umra, he used to do Ramal during the first three rounds, and in the last four rounds he used to walk; then after the Tawaf he used to offer two Rakat and then performed Tawaf between Safa and Marwa.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں