صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1550

اس شخص کا بیان، جو مکہ میں آئے اور گھر لوٹنے سے پہلے خانہ کعبہ کا طواف کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، پھر صفاکی طرف نکلے۔

راوی: اصبغ , ابن وہب , عمرو , محمد بن ابراہیم , عروہ عائشہ

حَدَّثَنَا أَصْبَغُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ذَکَرْتُ لِعُرْوَةَ قَالَ فَأَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أَوَّلَ شَيْئٍ بَدَأَ بِهِ حِينَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثُمَّ طَافَ ثُمَّ لَمْ تَکُنْ عُمْرَةً ثُمَّ حَجَّ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مِثْلَهُ ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ أَبِي الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَأَوَّلُ شَيْئٍ بَدَأَ بِهِ الطَّوَافُ ثُمَّ رَأَيْتُ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارَ يَفْعَلُونَهُ وَقَدْ أَخْبَرَتْنِي أُمِّي أَنَّهَا أَهَلَّتْ هِيَ وَأُخْتُهَا وَالزُّبَيْرُ وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ بِعُمْرَةٍ فَلَمَّا مَسَحُوا الرُّکْنَ حَلُّوا

اصبغ، ابن وہب، عمرو، محمد بن ابراہیم، عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں آئے تو سب سے پہلے وضو کیا، بعد ازاں طواف کیا پھر عمرہ نہیں ہوا پھر ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اسی طرح حج کیا، پھر میں نے ابن زبیر کے ساتھ حج کیا، تو انہوں نے سب سے پہلے طواف کیا، پھر میں نے مہاجرین و انصار کو اسی طرح دیکھا، اور مجھ سے میری ماں نے بیان کیا کہ انہوں نے اور ان کی بہن اور زبیر نے فلاں فلاں نے عمرہ کا احرام باندھا تو ان کو اسی طرح کرتے دیکھا، کہ جب حجر اسود کا بوسہ دے چکتے، تو احرام سے باہر ہو جاتے۔

Narrated 'Urwa:
'Aisha said, "The first thing the Prophet did on reaching Mecca, was the ablution and then he performed Tawaf of the Ka'ba and that was not 'Umra (alone), (but Hajj-al-Qiran). 'Urwa added: Later Abu Bakr and 'Umar did the same in their Hajj." And I performed the Hajj with my father Az-Zubair, and the first thing he did was Tawaf of the Ka'ba. Later I saw the Muhajirin (Emigrants) and the Ansar doing the same. My mother (Asma') told me that she, her sister ('Aisha), Az-Zubair and such and such persons assumed Ihram for 'Umra, and after they passed their hands over the Black Stone Corner (of the Ka'ba) they finished the Ihram. (i.e. After doing Tawaf of the Ka'ba and Sa'i between Safa-Marwa.

یہ حدیث شیئر کریں