حجر اسود کو بوسہ دینے کا بیان ۔
راوی: مسدد , حماد بن زید , زبیر بن عربی
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ اسْتِلَامِ الْحَجَرِ فَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ قَالَ قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ زُحِمْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ غُلِبْتُ قَالَ اجْعَلْ أَرَأَيْتَ بِالْيَمَنِ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ وقال محمد بن يوسف الفريري وجدت في کتاب ابی جعفر قال ابوعبدالله الزبيربن عدی کوفی والزبيربن عربی بصری
مسدد، حماد بن زید، زبیر بن عربی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حجر اسود کو بوسہ دینے کے متعلق دریافت کیا تو کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے، اس شخص نے کہا کہ اگر بھیڑ بہت زیادہ ہو جائے، اگر میں مجبور ہوجاؤں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ نے جواب دیا، اگر مگر کو یمن میں رکھو، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجر اسود کو بوسہ دیتے اور چومتے دیکھا ہے۔ محمد بن یو سف الفریری کا بیان ہے کہ میں نے ابوجعفر کی کتاب میں دیکھا ہے کہ ابوعبداللہ کہتے ہیں زبیر بن عدی کوفی ہیں اور زبیر بن عربی بصری ہیں۔
Narrated Az-Zubair bin 'Arabi:
A man asked Ibn 'Umar about the touching of the Black Stone. Ibn 'Umar said, "I saw Allah's Apostle touching and kissing it." The questioner said, "But if there were a throng (much rush) round the Ka'ba and the people overpowered me, (what would I do?)" He replied angrily, "Stay in Yemen (as that man was from Yemen). I saw Allah's Apostle touching and kissing it."
________________________________________