صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1544

لاٹھی کے ذریعہ حجر اسود کو بوسہ دینے کا بیان ۔

راوی: احمد بن صالح , یحیی بن سلیمان , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وَيَحْيَی بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَی بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّکْنَ بِمِحْجَنٍ تَابَعَهُ الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ ابْنِ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ

احمد بن صالح، یحیی بن سلیمان، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر طواف کیا اور لاٹھی کے ذریعہ حجر اسود کو بوسہ دیا۔ در اور دی نے زہری کے بھتیجے سے، انہوں نے اپنے چچا سے اس کے متابع حدیث روایت کی ہے۔

Narrated Ibn Abbas.:
In his Last Hajj the Prophet performed Tawaf of the Ka'ba riding a camel and pointed a bent-headed stick towards the Corner (Black Stone).

یہ حدیث شیئر کریں