صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1537

اس شخص کا بیان جو کعبہ میں داخل نہ ہو اور ابن عمر رضی اللہ عنہ اکثر حج کرتے، لیکن خانہ کعبہ میں داخل نہ ہوتے ۔

راوی: مسدد , خالد بن عبداللہ , اسماعیل بن ابی خالد , عبداللہ ابی اوفی

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّی خَلْفَ الْمَقَامِ رَکْعَتَيْنِ وَمَعَهُ مَنْ يَسْتُرُهُ مِنْ النَّاسِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ أَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْکَعْبَةَ قَالَ لَا

مسدد، خالد بن عبداللہ ، اسماعیل بن ابی خالد، عبداللہ ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا تو خانہ کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی تھا جو آپ کو لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا اور ایک شخص نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے پوچھا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے تھے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔

Narrated Isma'li bin Abu Khalid:
'Abdullah bin Abu Aufa said, "Allah's Apostle performed the 'Umra. He performed Tawaf of the Ka'ba and offered two Rakat behind the Maqam (Abraham's place) and was accompanied by those who were screening him from the people." Somebody asked 'Abdullah, "Did Allah's Apostle enter the Ka'ba?" 'Abdullah replied in the negative.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں