کعبہ میں نماز پڑھنے کا بیان ۔
راوی: احمد بن محمد , عبداللہ , موسیٰ بن عقبہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ کَانَ إِذَا دَخَلَ الْکَعْبَةَ مَشَی قِبَلَ الْوَجْهِ حِينَ يَدْخُلُ وَيَجْعَلُ الْبَابَ قِبَلَ الظَّهْرِ يَمْشِي حَتَّی يَکُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِدَارِ الَّذِي قِبَلَ وَجْهِهِ قَرِيبًا مِنْ ثَلَاثِ أَذْرُعٍ فَيُصَلِّي يَتَوَخَّی الْمَکَانَ الَّذِي أَخْبَرَهُ بِلَالٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی فِيهِ وَلَيْسَ عَلَی أَحَدٍ بَأْسٌ أَنْ يُصَلِّيَ فِي أَيِّ نَوَاحِي الْبَيْتِ شَائَ
احمد بن محمد، عبداللہ ، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب کعبہ میں ہوتے تو سامنے چلتے اور دروازہ کی طرف ان کی پیٹھ ہوتی اور وہ چلتے رہتے یہاں تک کہ ان کے اور ان کے سامنے والی دیوار کے درمیان تقریبا تین گز کا فاصلہ رہتا، پھر نماز پڑھتے اور اس جگہ کا قصد کرتے جس کے متعلق بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ پر نماز پڑھی تھی اور کسی شخص پر (کچھ) حرج نہیں کہ خانہ کعبہ میں جس سمت چاہے نماز پڑھے۔
Narrated Nafi':
Whenever Ibn 'Umar entered the Ka'ba he used to walk straight keeping the door at his back on entering, and used to proceed on till about three cubits from the wall in front of him, and then he would offer the prayer there aiming at the place where Allah's Apostle prayed, as Bilal had told him. There is no harm for any person to offer the prayer at any place inside the Ka'ba.
________________________________________