صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1531

کعبہ پر غلاف چڑھانے کا بیان۔

راوی: عبداللہ بن عبدالوہاب , خالد بن حارث , سفیان , واصل احدب ابووائل

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ الْأَحْدَبُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جِئْتُ إِلَی شَيْبَةَ ح و حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَلَسْتُ مَعَ شَيْبَةَ عَلَی الْکُرْسِيِّ فِي الْکَعْبَةِ فَقَالَ لَقَدْ جَلَسَ هَذَا الْمَجْلِسَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِيهَا صَفْرَائَ وَلَا بَيْضَائَ إِلَّا قَسَمْتُهُ قُلْتُ إِنَّ صَاحِبَيْکَ لَمْ يَفْعَلَا قَالَ هُمَا الْمَرْئَانِ أَقْتَدِي بِهِمَا

عبداللہ بن عبدالوہاب، خالد بن حارث، سفیان، واصل احدب ابووائل کہتے ہیں کہ میں شیبہ کے پاس آیا۔ قبیصہ، سفیان، واصل، ابووائل کہتے ہیں کہ میں شیبہ کے ساتھ کرسی پر کعبہ میں بیٹھا تو شیبہ نے کہا، اس جگہ پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ارادہ کیا کہ کوئی زرد یا سفید چیز نہ چھوڑوں، مگر یہ کہ ان کو تقسیم کردوں، میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں ساتھیوں نے تو ایسا نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تو انہیں دونوں آدمیوں کی اقتدا کرتا ہوں۔

Narrated Abu Wail:
(One day) I sat along with Shaiba on the chair inside the Ka'ba. He (Shaiba) said, "No doubt, Umar sat at this place and said, 'I intended not to leave any yellow (i.e. gold) or white (i.e. silver) (inside the Ka'ba) undistributed.' I said (to 'Umar), 'But your two companions (i.e. The Prophet and Abu Bakr) did not do so.' 'Umar said, They are the two persons whom I always follow.' "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں