صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1530

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تعالیٰ نے بیت حرام (کعبہ) کو لوگوں کے ٹھہرنے کا ذریعہ بنایا اور مہینے کو حرام بنایا ۔ ان اللہ بکل شیء علیم تک۔

راوی: احمد بن حفص , حفص , ابراہیم , حجاج بن حجاج , قتادہ , عبداللہ بن ابی عتیبہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيُحَجَّنَّ الْبَيْتُ وَلَيُعْتَمَرَنَّ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ تَابَعَهُ أَبَانُ وَعِمْرَانُ عَنْ قَتَادَةَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی لَا يُحَجَّ الْبَيْتُ وَالْأَوَّلُ أَکْثَرُ سَمِعَ قَتَادَةُ عَبْدَ اللَّهِ وَعَبْدُ اللَّهِ أَبَا سَعِيدٍ

احمد بن حفص، حفص، ابراہیم، حجاج بن حجاج، قتادہ، عبداللہ بن ابی عتیبہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خانہ کعبہ کا حج یا عمرہ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی ہوتا رہے گا۔ ابان اور عمران نے قتادہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی اور عبدالرحمن نے شعبہ سے روایت کیا کہ قیامت نہیں آئے گی، جب تک کہ خانہ کعبہ کا حج موقوف نہ ہوجائے گا، لیکن پہلی روایت زیادہ لوگوں نے کی ہے اور ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ قتادہ نے عبداللہ سے سنا ہے اور عبداللہ سعید کے والد ہیں۔

Narrated Abu Said Al-Khudri:
The Prophet said "The people will continue performing the Hajj and 'Umra to the Ka'ba even after the appearance of Gog and Magog."
Narrated Shu'ba extra:
The Hour (Day of Judgment) will not be established till the Hajj (to the Ka'ba) is abandoned.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں