حرم کی فضیلت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ میں حکم دیا گیا ہوں کہ اس شہر کے رب کی عبادت کروں، جس نے اس کو حرام کیا ہے اور اسی کے لئے تمام چیزیں ہیں، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمان ہوجاؤں ، اور اللہ تعالی کا قول کہ کیا ہم نے ان کو حرم میں جگہ نہیں دی ، جو پرامن ہے اور اسی کی طرف ہر قسم کے میوے میری جانب سے کھینچ کر آتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے ۔
راوی: علی بن عبداللہ بن جعفر , جریر بن عبدالحمید , منصور , مجاہد , طاوس , ابن عباس
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ إِنَّ هَذَا الْبَلَدَ حَرَّمَهُ اللَّهُ لَا يُعْضَدُ شَوْکُهُ وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهُ وَلَا يَلْتَقِطُ لُقَطَتَهُ إِلَّا مَنْ عَرَّفَهَا
علی بن عبداللہ بن جعفر، جریر بن عبدالحمید، منصور، مجاہد، طاؤس ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس شہر کو حرام بنایا ہے، اس کے کانٹے نہ کاٹے جائیں گے، اس کے شکار نہ بھگائے جائیں گے اور نہ کوئی پڑی ہوئی چیز اٹھائی جائے گی، مگر وہ شخص جو اس کا اعلان کرے۔
Narrated Ibn Abbas:
On the Day of the Conquest of Mecca, Allah's Apostle said, "Allah has made this town a sanctuary. Its thorny bushes should not be cut, its game should not be chased, and its fallen things should not be picked up except by one who would announce it publicly."
________________________________________