مکہ کی فضیلت اور اس کی عمارتوں کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جب ہم نے خانہ کعبہ کو لوگوں کے لئے لوٹ کر آنے کی جگہ اور اس کا مقام بنایا اور و مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ۔ اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل سے عہد لیا کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور اعتکاف کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک بنا، اور جب ابراہمم نے عرض کیا کہ اے میرے رب اس شہر کو امن کا شہر بنانا اور یہاں کے رہنے والوں میں جو لوگ قیامت اور اللہ پر ایمان لائیں ۔ ان کے لئے پھلوں کا رزق عطاء کر، اور فرمایا کہ جس نے انکار کیا ، تو میں کچھ مہلت اس کو دوں گا ۔پھر دوزخ کے عذاب کی طرف کھینچ لاؤں گا اور یہ برا ٹھکانہ ہے ، اور جب ابراہیم واسماعیل کعبہ کی بنیادیں بلند کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ اے ہمارے پروردگار، ہماری طرف سے اس کو قبول فرما، بےشک تو سننے والا جاننے والا ہے ، اے ہمارے پروردگار ، ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری اولاد میں سے ایک امت پیدا کر ، جو تابعدار ہو اور ہمیں حج کے طریقے بتا اور ہماری طرف توجہ فرما، بے شک توتوبہ قبول کرنے ولا مہربان ہے۔
راوی: عبید بن اسماعیل , ابواسامہ , ہشام
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا حَدَاثَةُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ لَنَقَضْتُ الْبَيْتَ ثُمَّ لَبَنَيْتُهُ عَلَی أَسَاسِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَإِنَّ قُرَيْشًا اسْتَقْصَرَتْ بِنَائَهُ وَجَعَلْتُ لَهُ خَلْفًا قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ خَلْفًا يَعْنِي بَابًا
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام اپنے والد سے، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہاری قوم کا زمانہ کفر سے قریب نہ ہوتا تو میں خانہ کعبہ کو توڑ ڈالتا، اور میں اسے بنیاد ابراہیمی پر بناتا، اس لئے کہ قریش نے اس کی عمارت کو چھوٹا کردیا اور اس کے لئے خلف بناتا اور ابومعاویہ سے بیان کیا کہ مجھ سے ہشام نے بیان کیا کہ خلف سے مراد دروازہ ہے۔
Narrated 'Aisha:
Allah's Apostle said to me, "Were your people not close to the Pre-lslamic period of ignorance, I would have demolished the Ka'ba and would have rebuilt it on its original foundations laid by Abraham (for Quraish had curtailed its building), and I would have built a back door (too)."