صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1499

تمتع، قران، اور افراد حج کا بیان اور اس شخص کا حج کو فسخ کردینا، جس کے پاس قربانی کا جانور نہ ہو۔

راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , حکم , علی بن حسین , مروان بن حکم

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ شَهِدْتُ عُثْمَانَ وَعَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعُثْمَانُ يَنْهَی عَنْ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا فَلَمَّا رَأَی عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا لَبَّيْکَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ قَالَ مَا کُنْتُ لِأَدَعَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ أَحَدٍ

محمد بن بشار، غندر، شعبہ، حکم، علی بن حسین، مروان بن حکم سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی کے بارے میں گواہی دیتا ہوں، حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تمتع اور قران سے منع کرتے تھے جب حضرت علی نے دیکھا، تو حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا اور لبیک بعمرۃ وحجۃ فرمایا کہ کسی ایک شخص کی بات پر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ (حضرت عثمان اور دوسرے بعض صحابہ سے بھی منقول ہے کہ تمتع اور قران کو پسند نہیں کرتے تھے اس کی وجہ یہ تھی ان حضرات کے نزدیک افضل اور بہتر بات یہ تھی کہ حج کے سفر میں صرف حج کیا جائے اور عمرے کے لئے مستقلا سفر کیا جائے مگر یہ بات ایسے آدمی کے لئے ہے جو دو مرتبہ سفر کی استطاعت رکھتا ہو)

Narrated Marwan bin Al-Hakam:
I saw 'Uthman and 'Ali. 'Uthman used to forbid people to perform Hajj-at-Tamattu' and Hajj-al-Qiran (Hajj and 'Umra together), and when 'Ali saw (this act of 'Uthman), he assumed Ihram for Hajj and 'Umra together saying, "Lubbaik for 'Umra and Hajj," and said, "I will not leave the tradition of the Prophet on the saying of somebody."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں