اس شخص کا بیان جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم جیسا احرام باندھا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
راوی: حسن بن علی خلال ہذلی , عبدالصمد , سلیم بن حیان , مروان اصفز انس بن مالک
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ الْهُذَلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ سَمِعْتُ مَرْوَانَ الْأَصْفَرَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْيَمَنِ فَقَالَ بِمَا أَهْلَلْتَ قَالَ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ
حسن بن علی خلال ہذلی، عبدالصمد، سلیم بن حیان، مروان اصفز انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یمن سے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تم نے کس چیز سے احرام باندھا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ جس چیز کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اگر میرے پاس قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں احرام کھول دیتا۔
Narrated Anas bin Malik:
Ali came to the Prophet (p.b.u.h) from Yemen (to Mecca). The Prophet asked Ali, "With what intention have you assumed Ihram?" Ali replied, "I have assumed Ihram with the same intention as that of the Prophet." The Prophet said, "If I had not the Hadi with me I would have finished the Ihram." Muhammad bin Bakr narrated extra from Ibn Juraij, "The Prophet said to Ali, "With what intention have you assumed the Ihram, O Ali?" He replied, "With the same (intention) as that of the Prophet." The Prophet said, "Have a Hadi and keep your Ihram as it is."
________________________________________